معاشی استحکام کیلئے پاکستان ‘بنگلہ دیش کی قیادت سر جوڑے:شجاعت

 پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو دورہ پاکستان کی دعوت دینی چاہیے‘تلخیاں بھلانے میں مدد ملے گی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے وقت آگیا ہے  خطے میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان،بنگلہ دیش کی قیادت سر جوڑے۔ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو دورہ پاکستان کی دعوت دینی چاہیے۔ڈاکٹر محمد یونس کو دورہ پاکستان سے ماضی کی تلخیاں بھلانے میں مدد ملے گی ۔مسلم لیگ ڈاکٹر یونس کے دورہ پاکستان پر پرتپاک استقبال کے لیے تیار ہے‘ دونوں برادر ملک ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں اس سے عوام میں قربتیں بڑھیں گی ‘دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے کی ضرورت ہے ۔