ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔
پاکستان کے لیے ابتدائی آغاز اچھا رہا، تاہم مڈل آرڈر کے بلے باز بابر اعظم، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان معمولی کارکردگی دکھانے کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کو شکست سے بچانے والا اہم کھلاڑی فہیم اشرف رہا، جنہوں نے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلوائی۔فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو آخری لمحات میں میچ جتوانے میں مدد دی۔
میچ کے بعد کے مناظر:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فہیم اشرف کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کی تصاویر شیئر کیں اور میچ کی فتح کو ان کے نام منسوب کیا۔محسن نقوی نے نیدرلینڈز کی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور دونوں بچوں کی سلامتی و خوشیوں کے لیے دعا کی۔