چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم اشرف کی سلیکشن پر فینز کا غصہ برس پڑا

چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم اشرف کی سلیکشن پر فینز کا غصہ برس پڑا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے گزشتہ روز ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔فہیم اشرف اور سعود شکیل کی اسکواڈ میں شمولیت پر فینز نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت کو "بدقسمتی" اور "قابل اعتراض" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم کو فاسٹ بولر آل راؤنڈر کی ضرورت تھی تو عامر جمال موجود تھے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ہر اہم ایونٹ سے قبل فہیم اشرف کس طرح اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں۔یاد رہے کہ فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ 11 ستمبر 2023 کو بھارت کے خلاف ایشیاکپ میں کھیلا تھا، جہاں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔