یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں باورچی نے انتہائی دلخراش اور غیر معمولی طریقے سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، واقعے کے دن باورچی نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتارنے کے بعد گرم ڈیپ فرائیر میں سر کے بل چھلانگ لگا دی۔ اس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے دوران ایک ملازمہ بھی زخمی ہوئی، جو اس کی خودکشی روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ مقامی فائر اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے واقعے کو خودکشی قرار دیا اور کہا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد ریسٹورنٹ کچھ دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا اور کئی افراد نے باورچی کی ممکنہ ذہنی صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔یہ واقعہ ذہنی صحت کی اہمیت اور کام کے دباؤ کے اثرات پر ایک تلخ انتباہ کے طور پر سامنے آیا ہے، خاص طور پر ایسے شعبوں میں جہاں ملازمین کا جسمانی اور ذہنی دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔