پاکستانی کاروباری برادری بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہو رہی ہے:وزیرِ اعظم شہباز شریف

پاکستانی کاروباری برادری بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہو رہی ہے:وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کاروباری برادری بین الاقوامی سطح پر اپنے آپ کو ثابت کر رہی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے کاروباری ادارے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاروں کی شمولیت اور انہیں دستیاب مواقع پر بات کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر آئی ٹی، اور سیکریٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن بھی شریک تھے، جبکہ بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیز کے سی ای اوز اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مختلف مراحل اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے خصوصی ویبینار کی ہدایت کی تاکہ سرمایہ کاروں کو مزید سہولت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت ہے اور ہمارے ملک میں آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں۔ ان ماہرین کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دینے سے ہم بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دینے کی بات کی، اور کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی مدد سے ہم پائیدار اور دیرپا نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔