: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا

: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ اے میں شامل ہے، جہاں اس کے ساتھ روایتی حریف بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا بھی موجود ہیں۔گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے باعث پاکستان نے کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان رنر اپ رہا تھا اور بھارت نے ٹرافی جیتی تھی۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ سلمان آغا اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں، جن میں سے 27 میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں 10 فتوحات حاصل کیں۔پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ بھی کیا تھا۔