اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری ‘ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر پابندی ہوگی
عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک یا مفلر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی
کوئٹہ(آئی این پی)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی جبکہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک یا مفلر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ تک مثر رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔