نوشہروفیروز(آئی این پی )صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں،جلسے،جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز کے واقعے کے بعد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی