توانائی بچت، سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود کر دئیے گئے

 سرکاری دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے،جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند ہوں گے
لاہور(آئی این پی ) مشرق وسطی میں  کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے توانائی بچت اقدامات شروع کر دئیے، جس کے تحت سرکاری دفاتر کے اوقات کار محدود کر دئیے گئے۔  حکومتی پالیسی کے مطابق اب متعدد سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کئی ادارے بند رکھے جائیں گے، توانائی بچت پالیسی کے پہلے ہفتے کے تحت لاہور کے اہم انتظامی ادارے آج جزوی طور پر بند رہے اور شہریوں کو محدود سروسز فراہم کی گئیں۔جزوی تعطیل کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، واسا، پی ایچ اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے بعض دفاتر بند رہے، اسی طرح پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، محکمہ ہاسنگ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر بھی بند رکھے گئے