لاہور( اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے لے کر ساڑھے 12 بجے جبکہ شام کی شفٹ دوپہر ساڑھے 12سے لے کر شام 5بجکر 30منٹ تک کام کرے گی۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز 12بجکر 30منٹ سے لے کر سہ پہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔