توانائی بحران:بنگلہ دیش میں دفاتر اور بینکوں کے اوقات کار تبدیل

کابینہ کے فیصلے کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے
بنگلہ دیش(آئی این پی ) بنگلہ دیش کی حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے   دفاتر اور بینکوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بنگلہ دیشی کابینہ کے نئے فیصلے کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے کابینہ کے سیکرٹری نسیم الثانی نے  کہاہے کہ توانائی کے عالمی بحران کے تناظر میں دفتری اوقات کار میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے فیصلے کے مطابق دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، بازار اور شاپنگ مال بھی شام 6 بجے کے بعد نہیں کھلیں گے