فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل سپرے تیار

ہیوسٹن(آئی این پی )سائنسدانوں نے ناک کے ذریعے استعمال ہونے والا ایسا سپرے تیار کیا ہے جو فلو کی مختلف اقسام سے بچا میں محفوظ اور موثر ہے، یہ پیش رفت موسمی انفلوئنزا کی وباں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کا باعث بن سکتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ویکسین کی تیاری کے باوجود موسمی انفلوئنزا اب بھی ہر سال چھ لاکھ 46 ہزار اموات کا سبب بنتا ہے، وائرس کی نئی اقسام بھی مسلسل سامنے آ رہی ہیں جس سے ویکسین کی پچھلی نسلیں کم مثر ہو جاتی ہیں اور نئی اقسام ممکنہ وبا کے خطرات کا باعث بنتی ہیں۔محققین نے لوگوں کو انفلوئنزا سے بچانے کے لیے مختلف احتیاطی حکمت عملیوں کی تلاش کی ہے، جن میں اینٹی باڈی تھراپیز بھی شامل ہیں، لیکن انجیکشن کی شکل میں زیادہ تر ایسی تھراپیز ناک جیسے میوکوسلیعنی جھلی والے مقامات میں بڑی مقدار میں اینٹی باڈیز پیدا نہیں کرتیں