اٹلی (نیٹ نیوز) اٹلی میں ایک تحقیق کے مطابق جو انسان ہر ہفتے زیادہ چکن کھاتا ہے، وہ ا?نتوں اور معدے سمیت 11 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے، طبی ماہرین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کسی بھی قسم کے کینسر کا شافی علاج ابھی دریافت نہیں ہو سکا۔تحقیق کرتے ہوئے اطالوی سائنسدانوں نے دو دہائیوں کے دوران پانچ ہزار افراد کی خوراک اور صحت سے متعلق معلومات و ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ان افراد میں سے زیادہ تر کی عمر تیس سے ساٹھ سال کے درمیان تھی۔ انھوں نے دریافت کیا کہ جو لوگ ایک ہفتے میں 300 گرام سے زیادہ پولٹری کھاتے ہیں، ان میں نظام ہاضمہ کے کینسر سے مرنے کا خطرہ دوگنا ہوجا تا ہے، ان لوگوں کی نسبت جو پولٹری کم کھاتے ہیں۔ایک ہفتے میں 300 گرام سے زیادہ چکن کھانے سے کسی بھی وجہ سے موت کے 27 فیصد امکانات بڑھ جاتے ہیں۔محققین کے مطابق چکن زیادہ کھانے کے منفی اثرات خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔بین الاقوامی جریدے ، نیوٹریئنٹس (Nutrients)میں شائع شدہ اپنے مقالے میں اٹلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ ا?ف گیسٹرو اینٹرولوجی (The National Institute of Gastroenterology)سے وابستہ ان محققین نے لکھا کہ اگرچہ وہ اس بات کا تعین نہیں کر سکے ، چکن زیادہ کھانے سے کینسر ہو جانے کا خطرہ کیوں جنم لیتا ہے لیکن کئی ممکنہ نظریات موجود ہیں۔ایک نظریہ یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد زیادہ درجہ حرارت میں پکا چکن پکاتی ہے۔ اس عمل کا نقصان یہ ہے کہ بلند درجہ حرارت کی وجہ سے چکن کے پروٹین ایسے کیمیکلز بن سکتے ہیں جو انسانی خلیات کو نقصان پہنچاتے اور ایسی تبدیلیاں لاتے ہیں جو بعد ازاں کینسر میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔