سائبر حملوں کے پیشِ نظر نیٹو کو ڈٹ کر روس پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے
برسلز (آئی این پی )نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو روس سے حقیقی اور دیرپا خطرات لاحق ہیں، پوتن سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں شکست دے سکتے ہیں، صرف ٹرمپ ڈیڈلاک ختم کرا سکتے ہیں۔بی بی سی کے مطابق برسلز میں یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق امور پر غور کرنے کے لیے مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے میڈیا کانفرنس میںانھوں نے کہا کہ روس کی بڑھتی ہوئی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں جیسے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سائبر حملوں کے پیشِ نظر نیٹو کو ڈٹ کر روس پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔مارک رٹے نے مزید کہا کہ اتحادی ممالک کو زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا، اسی لیے وزرائے خارجہ نے دفاعی اخراجات کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصد سالانہ مختص کرنے پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی ہر انچ زمین کا دفاع کیا جائے گا