وزیر اعظم نے ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ایچ ای سی پاکستان مقرر کردیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے بھی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی تقرری  کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق ان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے