سینیٹر نیاز احمدیوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(آئی این پی)ایوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکینِ کمیٹی نے متفقہ طور پر سینیٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹر نیاز احمد کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا، جس کی تائید سینیٹر جان محمد نے کی۔ اراکینِ کمیٹی کی متفقہ رائے سے سینیٹر نیاز احمد  کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر جان محمد نے سینیٹر نیاز احمد کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی