پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر آئندہ تین سال کے لیے چیئرمین ایچ ای سی تعینات کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن)  انجینئر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز)، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی گئی ہے، ۔ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو آئندہ تین سال کے لیے چیئرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع وزارتِ تعلیم کے مطابق وزارت نے امیدواروں سے تفصیلی انٹرویوز کے بعد سمری منظوری کے لیے وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی، جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا وسیع انتظامی اور تدریسی تجربہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔