لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی پی اے اے کی ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔جن علاقوں میں شہری بسنت کے موقع پر پتنگیں اڑانے سے محروم رہیں گے۔ ان میں نادر آباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈیفنس کے پی، کیو آر ایس ایریاز، الفیصل ٹائون، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ کے علاقے شامل ہیں۔