پشاور(آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر اور کبوتر بازی پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ ایئرفیلڈ کی فلائٹ سیفٹی خدشات کے باعث لیزر لائٹس پر بھی پابندی ہوگی، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پابندیاں 60 روز تک نافذالعمل رہیں گی۔