پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا : بلاول بھٹو

پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے:واشنگٹن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب
واشنگٹن(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے کہا  عالمی امن  کیلئے  پاکستان اپنا کردارادا کرتا رہیگا۔امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ککہا  ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، رنگ،نسل اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اورترقی کے لیے مل کرکام کرنا ہو گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔انہوں نے کہا  پاکستان پرامن اور ذمہ دارریاست ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، خطے کے استحکام اور عالم امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔