بسنت منانے کی خواہش کااظہار قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف نے ڈیڑھ سال قبل کیا تھا اور کہا تھا لاہوریوں کوبسنت واپس لوٹائیں
حکومت محفوظ بسنت منانے کیلئے تعاون کررہی ہے‘‘اب یہ شہریوں کی ذمہ داری ہے وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اگلے سال بھی بسنت منائی جا سکے
دکاندار دوبارہ کاروبار شروع ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں:پبلک نیوز کے بیورو چیف عدنان ملک سے خصوصی گفتگو
لاہور(عدنان ملک)پنجاب کی سینیئروزیر مریم اورنگزیب نے پبلک نیوز کے بیورو چیف عدنان ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بسنت ہمارا ثقافتی تہوار ہے‘اس موقع پر پورے پنجاب‘پورے پاکستان اور پورے لاہور کو مبارکباد دیتی ہوں‘بسنت منانے کی خواہش کااظہار میاں محمد نوازشریف نے ڈیڑھ سال قبل کیا تھا اور کہا تھا لاہوریوں کوبسنت واپس لوٹائیں‘مریم اورنگزیب نے کہا یہ لاہوریوں کے خون میں شامل ہے‘یہ ہماری ثقافت ہے‘وزیراعلی مریم نواز نے اس کا بیڑا اٹھایا‘انہوں نے کہا اس وقت پوری گورنمنٹ اور مشینری صاف اور محفوظ بسنت منانے کے لئے تعاون کررہی ہے‘ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے‘اب یہ لاہور کے شہریوں کی ذمہ داری ہے وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ لاہور کی رونقیں اسی طرح بحال رہیں اور اگلے سال بھی بسنت منائی جا سکے‘انہوں نے کہا بسنت کے لئے 60سے65کروڑ کی گڈیاں اور ڈور فروخت ہوچکی ہے‘دکاندار دوبارہ کاروبار شروع ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں