جوادظریف سے تہران میں پاکستانی سفیر کی ملاقات ،معیشت، سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
تہران (آئی این پی )ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جواد ظریف سے تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے تہران میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر نائب صدر جوادظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں جب کہ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔