مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا، ان کا مؤقف حکومت تک پہنچائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی
ایک پارٹی روک رہی ہے زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا،حکومت چاہتی ہے محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے،میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس ہے، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے تو صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا اور ان کا مؤقف ہم امانت کے طور پر حکومت تک پہنچائیں گے۔ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا۔