لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈولفن اسکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اس گینگ کو پکڑا، جو ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 85 وارداتیں کر چکا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کی ریکی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا، جب کہ ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی چوری شدہ نکلی، جس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج تھا۔گرفتاری کے وقت ملزمان نے شدید مزاحمت کی، تاہم پولیس نے قابو پاتے ہوئے انہیں تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کے خلاف منشیات، ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں، جب کہ ان سے موبائل فون اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔