اسلام پور ہ: 2بھائی اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے سے دو بھائی اغوا ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق واقعہ یکم فروری کی رات ساڑھے 8 بجے کے قریب عمر روڈ پر پیش آیا،سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی میں واردات میں ملوث مسلح ملزمان نظر آتے ہیں،ملزمان گن پوائنٹ پر دونوں بھائیوں کو اغواکرکے ساتھ لیگئے،اغواء￿  ہونے والوں میں 20 سالہ ابوبکر بٹ اور اسکا بھائی 19 سالہ اسامہ بٹ شامل ہے، پولیس نے مغویوں کے والد عثمان بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے،ملزموں کی تلاش جار ی ہے جلد پولیس ملزموں کو پکڑکر مغویوں کو بازیاب کروا لے گی۔