قذافی سٹیڈیم :آج افتتاح،لیزز شو،داخلہ فری

 علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ ،عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے
لاہور( سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام شیئر کردیا۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو  آج کھانے پرمدعو کیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکے کھانے  کے انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کیباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔معروف گلوکارعلی ظفر نے اپنے پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل کردی۔اپنے مختصروڈیوپیغام میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارکا کہنا ہے کہ کل نئے قذافی اسٹیڈیم کی اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب کے دوران میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا، سب پہنچیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میگا ایونٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور اسے 117 دنوں کی ریکارڈ ممدت میں مکمل کیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد آج ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار بھی پرفارم کریں گے۔