مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا‘قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی ہو گی
چیئرمین پی سی بی ایک ہزار ورکرز کو ظہرانہ دیںگے‘مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا
ؑلاہور(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح آج شام 7 بجے کرینگے۔اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی آج شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔