لاہور(کرائم رپورٹر)پی ایس ایل کے موقع پر سی ٹی او لاھور نے قذافی سٹیڈیم کے باہر ٹریفک ایجوکیشن کیمپ کا افتتاح کیا آل راونڈر کرکٹر عبدالرزاق بنے مہمان ٹریفک اسسٹنٹ عثمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاھور نے ٹریفک ایجوکیشن کیمپ کا افتتاح کیاسابق کرکٹر عبدالرزاق بنے ٹریفک ایجوکیشن کیمپ کے مہمان اور ٹریفک اسسٹنٹ عثمان کے اعزاز میں زخمیوں کی جان بچانے پر انعام دینے کی تقریب بھی کی گئی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ عثمان نے سانحہ راوی روڈ میں زخمیوں کو بروقت نکال کر بہادری کی شاندار مثال قائم کر دی روڈ سیفٹی کیمپ کا قیام شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہیشائقین کرکٹ ہمارے روڈ سیفٹی کیمپ کا وزٹ کریں تاکہ قوانین سے آگاہی حاصل کر سکیں شہری ٹریفک ایجوکیشن کیمپ میں ڈرائیونگ لائسنس و دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں شائقین کرکٹ نے روڈ سیفٹی کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیاروڈ سیفٹی کیمپ کے قیام سے ہمارے بچے بھی ٹریفک قوانین سے شناسا ھونگے جو خوش آئند قدم ہے میچز کے دوران تمام سڑکوں پر ٹریفک کا بہاو برقرار رکھا جا رہا ھے اس مقصد کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہیڈاکٹر اطہر وحید نے آل راونڈر کرکٹر عبدالرزاق کو انکی آمد پر ٹریفک وارڈن امتیاز کے ہاتھ سے بنی ان کی پینٹنگ اور کرکٹ بیٹ و بال بھی تحفے میں دی سی ٹی او لاھور کی جانب سے شہریوں میں کرکٹ بیٹ اور بال بھی تحفے کے طور پر دیئے گئے۔