ایران نے 11لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا

 مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں، سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی 
تہران(آئی این پی) ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا اور اس حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں جبکہ سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔