سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی کا اجرا ،نئے ممبران کا انتخاب کیا جائے گا

لاہور( کرائم رپورٹر)سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی کا اجرا کردیا گیا۔نئی کونسل میں نئے ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔پرانے کسی ممبر کو نئی ایس ایم سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔جنرل ممبر،اقلیتی اور پیرنٹ ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ایس ایم سی کے ممبران کیلئے سکول مرکزی گیٹ پر اشتہار لگائے جائیں گے۔ سکول مینجمنٹ کونسل کے ممبران کا انتخاب کے بعد 25 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا جائے گا۔مذکورہ بجٹ نئی ایس ایم سی کی منظوری سے سکول کی تعمیرومرمت پر خرچ کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی سے سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔