جنرل اسمبلی نے آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور زمبابوے کو 2سال کیلئے منتخب کیا
نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور زمبابوے کو 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالہ مدت کے لیے منتخب کرلیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی جس نے ایک نشست کے لیے سخت لابنگ کی تھی، 104 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جب کہ پرتگال کو 134 اور آسٹریا کو 131 ووٹ ملے