لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سرگودھا کی بہترین ہاؤسنگ سکیم میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس نے 2024ء میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں کراس فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہلخانہ میں والدین اور ایک بہن شامل ہیں۔