لاہور ( کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹریز کی ترقی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ پانچ سال سے ترقی کے منتظر ملازمین تاحال گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں جانے سے قاصر ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پرائیویٹ سیکریٹریز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا معاملہ تاحال التوا کا شکار ہے۔شعبہ ہائوسنگ، ٹائون پلاننگ اور ایڈمن میں کام کرنے والے 23 ملازمین گزشتہ پانچ سال سے ترقی کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے اب تک ترقی کی منظوری نہیں دی گئی، جس کے باعث ملازمین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔