لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سپرنٹنڈنٹس اور پرائیویٹ سیکرٹریز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر /برانچ آفیسر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پی پی ایس سیکے ہیڈ آفس لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کی سفارشات پر ترقی پانے والے سپرنٹنڈنٹس میں عارف سلطان، اکبر، کامران اسلم، عمیر حنیف اور نوید شامل ہیں۔ پرائیویٹ سیکرٹریز میں مختار ، وقاص خالق، عمیر سلیم، زیراک نذر اور عمر کو بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر /برانچ آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ ریسرچ اسسٹنٹ منشا جنجوعہ کو بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ ترقی دی گئی ہے۔ تعیناتی فوری نافذ العمل ہو گی۔