اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، درخواست صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے جیل ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی زیر صدارت کیس کی سماعت ہوئی، تاہم دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے اس وجہ سے درخواست کو عدم پیروی پر خارج کر دیا۔واضح رہے کہ اس درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی، مگر عدالت نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کی بنیاد پر مزید کارروائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ درخواست گزار پیش نہیں ہو سکا۔