غیر قانونی سمز : فرنچائز پر چھاپہ، مالک گرفتار

650کاغذی، 1500ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ،12سلیکون انگوٹھے برآمد ، فنگر پرنٹس فراہم کرنیوالا بھی زیر حراست 
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عارف والا ساہیوال میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر مشترکہ چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی سمیں فروخت کی جا رہی تھیں۔چھاپے کے دوران 650 کاغذی فنگر پرنٹس (6500 نشانات)، 1500 ڈیجیٹل فنگر پرنٹس (15000 نشانات)، 12 سلیکون انگوٹھے/فنگر سیٹ، 105 فعال سمیں ، 3 بی وی ایس ڈیوائسز، ایک سکینر اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سامان قبضے میں لے کر فرنچائز مالک کو گرفتار کر لیا، بہاولنگر سے ایک اور شخص کو فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ کیس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔