دنیا بھر میں آج یوم کشمیر ایک منٹ خاموشی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی

مختلف شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اور تقریبات ہوں گی‘،مساجد میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی ،ملک بھر میں آج عام تعطیل ہوگی
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کوکشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے اس موقع پر مختلف شہروں میں یکجہتی ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب منعقد ہوں گی، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی ،مساجد میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج صبح 10 بجے پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس خاموشی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجے میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ اس موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی جبکہ مختلف شہروں میں یکجہتی ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب منعقد ہوں گی۔یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال پاکستان میں قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن عوام، سیاسی و مذہبی جماعتیں، سول سوسائٹی اور طلبہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔