انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں،مشیراطلاعات
پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ۔