پاکستان میں 2کروڑ 53لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں: یونیسیف

کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر ، صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ،وفد کی چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات،گفتگو 
 کراچی(آئی این پی )یونیسیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 53لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونیسف وفد نے چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سندھ میں سکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پانچ سالہ جامع اور کثیر شعبہ جاتی روڈ میپ پر مشاورت کی گئی۔چیف سیکرٹری سندھ نے یونیسیف وفد سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت کا ہدف پانچ سال میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50فیصد کمی لانا ہے، پرائمری کے بعد سیکنڈری سکولوں کی کمی ڈراپ آئوٹ کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول اپ گریڈیشن اور دو شفٹوں میں تدریس کے منصوبے ڈراپ آئوٹ روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔