غزہ فلسطینیو ں کا تھا انہی کا رہے گا، صہیونیت کو مقدس سرزمین چھوڑنا ہوگی:ساجد علی نقوی

اسلام آباد (آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نیغزہ کے حوالے سے سامراج کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ فلسطینیوں کا تھا انہی کا رہے گا، صہیونیت کو مقدس سرزمین چھوڑناہوگی، پہلے فلسطینیوں کی نسل کشی کی گئی اور تمام تر مظالم کے باوجود غزہ کے وارث واپس آئے تو اب سامراجیت و صہیونیت کا گٹھ جوڑ انکا وجود ختم کرنے کے درپے ہے،انسانیت کا جذبہ رکھنے والے روشن ضمیروں کو ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف مجتمع ہوکر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے، حماس کی رازدارانہ پالیسی، ازسرنو اٹھان اور حیران کن انداز میں یرغمالیوں کو محفوظ رکھنا اور ان کو رہا کرنا سامراجیوں اور صہیونیوںکی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے