اسرائیلی فوج کی غزہ آنیوالے فلسطینیو ں پر فائرنگ‘ایک شہید

سوئٹزرلینڈ کے  ہیلتھ ورکرز  کایواین  دفاترکے باہر احتجاج، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

 غزہ (آئی این پی ضغزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہو کر شمالی غزہ میں گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو  گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں گھر واپسی کے انتظار میں رات سڑکوں پر گزاری، رہائی کے بعد شمالی غزہ پہنچنے والے فلسطینیون پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ عرب میڈیا  کے مطابق   جنین میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس مین بچی سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ادھر سوئٹزرلینڈ میں ہیلتھ ورکرز نے یواین آفسزکے باہر احتجاج کیا اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔