مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی) مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنمائوں نے کرسچن صیہونیت کو خطرناک نظریہ قرار دے دیا۔یروشلم کے عیسائی رہنما منذر اسحاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ مسیحی صیہونیت کا نظریہ عوامی سطح پر گمراہ کن ہے اور اسرائیلی مسیحی برادری کو تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔عیسائی رہنما منذر اسحاق کے مطابق کرسچن صہیونیت کا نظریہ مسیحی برادی کو اسرائیل کی حمایت کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی افراد کے حقوق کی قبول نہیں کرتا