ٹوکیو (آئی این پی) جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلبہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔طلبہ کے منفرد انداز اور پرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔