مظفر آباد(آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرجسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے اعلان کیا ہے کہ ایل اے 27 مظفر آباد کا ملتوی ہونیوالا الیکشن اب بروز منگل 4اگست کو ہوگا۔جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ ،روڈ بند ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے،رات کی شدید بارش سے درخت گرنے سے روڈ بلا ک ہوئے۔جمہوری ریاست میں صرف ووٹ سے تبدیلی آتی ہے ،ووٹ ایک اسلامی فریضہ ہے ،لوگوں کوفرض ادا کرنا چاہیے۔تبدیلی کی راہ ہموار کرنی چاہیے،تشدد اور دیگر کوئی چیز تبدیلی کا راستہ نہیں ہوسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ میر پورڈویژن سے بہتر ٹرن آٹ آئیگا،جو شکایت آتی ہے اس پر فوری ایکشن لیتے ہیں،قانون کے مطابق کام کریں گے،کسی کے دبا میں نہیں آئیں گے،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔