دھی رانی پروگرام’’کے تحت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی23 نومبر کو ہوگی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب ''دھی رانی پروگرام'' کے چوتھے مرحلے کے تحت 100 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 23 نومبر کو منعقد ہوں گی، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے بیت المال و سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کریں گے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی بطور تحفہ دی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تقریب کے تمام انتظامات بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیے جائیں۔