معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں: محمد اورنگزیب

ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں:بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب
اسلام  آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔  رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ معاشی میدان  میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں  جس  کی وجہ سے ہم معاشی اصلاحات کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا   رائٹ سائزنگ پالیسی  کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا   کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے، ماحولیاتی فنڈ کے قیام کے بعد متاثر ممالک کی مدد ضروری ہے، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دینا ہو گی۔