حکو مت بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے :وزیرخزانہ

پا کستان کا چیلنج انفرادی نوعیت کا نہیں، حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے
 پی آئی اے کو نجکاری کیلئے دوبارہ مارکیٹ میں لائیں گے‘ 3 ڈسکوز کی نجکاری شروع ہونے والی ہے

اسلام آباد  (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے  حکومت پائیدار ترقی کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،پا کستان کا چیلنج انفرادی نوعیت کا نہیں، حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے، ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، فیس لیس اسیسمنٹ کے باعث کرپشن میں 90 فیصد تک کمی ہوئی،ان خیالات کااظہار انہوں  نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025   سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا  حکومت کو چاہیئے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں دے تاکہ نجی شعبہ کاروبار چلائے، نج کاری کا عمل اور مالیاتی انتظام کی بہتری ہونا ضروری ہے۔، انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ مسلسل تنخواہ دار طبقے پر ہے، جسے اب کم کرنا ہے۔بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم رائٹ سائزنگ کیلئے"کیوں" سے زیادہ "کیسے" پر بات کررہے ہیں، ہم اس کے عملدرآمد کا جائزہ لیں گے، پینشن سے متعلق اصلاحات کیں اور نقصانات کو کم کیا، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی پر دھیان دیے بغیر پائیدار معاشی ترقی نہیں ہوگی