چیمپیئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ آج نہیں، شیڈول فائنل ہونے میں مزید وقت

چیمپیئنز ٹرافی: آئی سی سی کی میٹنگ آج نہیں، شیڈول فائنل ہونے میں مزید وقت

چیمپیئنز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے آج بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کوئی میٹنگ نہیں ہو گی۔

 آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت جاری ہے، مگر شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک معاملات طے نہیں ہوتے، شیڈول جاری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم، اگر ضروری ہوا تو آئی سی سی میٹنگ بلا سکتا ہے۔اس کے علاوہ، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے تجویز دی ہے کہ پول میچز، سیمی فائنل اور فائنل نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں۔ دبئی کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا ممکنہ وینیو سمجھا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلتی، تو اس کے میچز بھی نیوٹرل مقام پر ہونے چاہئیں، اور پاکستان ٹیم آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارت جا کر نہیں کھیلے گی۔ اس حوالے سے براڈکاسٹرز کی شرائط بھی زیر غور ہیں، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے معاملات طے کیے جائیں گے۔