لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی۔ذرائع کیمطابق مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر کرنے کیلئے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوادیاگیا،اسلام آبادپولیس نے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی ،10 ڈی ایس پیز مانگ لئے۔ذرائع پولیس حکام کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس نے تفتیش اور چالان مکمل کرنے کیلئے افسران طلب کئے،پنجاب پولیس کے ماہر افسران کو اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت کر دی۔آئی جی پنجاب نے اسلام آباد پولیس کو ماہر تفتیشی ایس پیز ، ڈی ایس پیز فراہم کرنے کا حکم دے دیا، پنجاب پولیس کے ملزمان کو سزا ملنے تک اسلام آباد پولیس سے تعاون کرینگے۔