لاہور(آئی این پی )اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کی دفعات میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے پنجاب پولیس کی مدد مانگ لی۔پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف 25 اور 26 نومبر میں احتجاج کے دوران درج مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لیے وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا دہے۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی، 10ڈی ایس پیز اور انوسٹی گیشن افسران، تفتیش اور چالان مکمل کرنے کے لیے مانگ لیے ہیں۔